• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق نے کورونا کے تجربے سے آگاہ کر دیا

گلوکار ابرار الحق   جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

گلوکار ابرار الحق نے اس حوالے سے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے بخار ہوا تو کچھ ڈرا کہ کورونا تو نہیں ہوگیا، جس کے بعد مجھے کھانسی ہوئی تو چیک کرایا، اگلے دن بیگم نے نم آنکھوں سے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ابرار الحق نے کورونا کو شکست دے دی

ابرارالحق نے بتایا کہ کچھ دن بعد میری بیگم کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا، ایک دن مجھے ایسا لگا کہ سانس نہیں آرہی، آکسیجن کم ہوگئی تو میں نے کلمہ پڑھ لیا اور پھر اپنے اپ کو پرسکون رکھتے ہوئے خود ہی ایمبولینس منگوائی۔

گلوکار نے بتایا کہ کورونا کے دوران انہوں نے ادرک کی چائے اور قہوہ پیا، اس طرح انہوں نے کورونا کو شکست دی۔

واضح رہے کہ ابرارالحق نےکچھ روز قبل اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔‘

گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔‘

یہ بھی پڑھیے: ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین