• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیر سے بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات


کراچی والے مون سون کی پہلی بارش کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کرلیں،  محکمہ موسمیات نے مون سون کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کی صبح مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔

مون سون سسٹم کے باعث کراچی سمیت تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں 6 سے 8 جولائی کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 جولائی کی شام یا رات بادل گرج اور برس سکتے ہیں جبکہ بارش کا سلسلہ 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

بارش کے تین دن کے اسپیل میں 30 سے 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی آمد سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین