• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس ایشیا کپ کرکٹ کھیلے جانے کا امکان نہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے لیکن پاکستان نے اپنی جگہ سری لنکا کو ٹورنامنٹ کرانے کی پیشکش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ملک سفری پابندیوں کی وجہ سے اس سال ٹورنامنٹ کھیلنےکے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے مستقبل پر آئندہ ہفتے حتمی اعلان کرے گی۔ اس سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھی مشکلات کا شکار ہے۔

تازہ ترین