پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار عماد عرفانی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے مد مقابل فلم آفر ہوئی تھی مگر پاک بھارت کے تعلقات خراب ہونے کے سبب وہ یہ فلم نہیں کر سکے تھے۔
اداکار عماد عرفانی نے پاکستانی لیجنڈری سینئر اداکارہ عفت عمر کے شو میں شرکت کی، انٹرویو کے دوران عفت عمر کی جانب سے عماد عرفانی سے سوال کیا گیا کہ انہیں بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بھارت انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور کے مد مقابل رول آفر ہوا تھا، وہ یہ فلم کیوں نہیں کر سکے اور اس فلم کا ہاتھ سے جانے کا کتنا دکھ ہوا ؟
جواب میں عماد عرفانی کا کہنا تھا ’اُنہیں اس فلم میں کام نہ کر کے بہت زیادہ دُکھ وا تھا، فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ 2016ء کی ستمبر میں شروع ہونی تھی مگر اُس وقت کرینہ امید سے تھیں اور انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش تک شوٹنگ سے منع کر دیا تھا ۔‘
یہ بھی پڑھیے: فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل بنانے پرغور
عمار عرفانی نے کہا کہ ’ اُس ایک سال کے دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہت خراب ہو گئے اور وہ فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ کے لیے بھارت نہیں جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ وہ اب پہلے سے کئی زیادہ قوم پرست بن گئے ہیں، اگر بھارتی ہماری عزت نہیں کرتے تو ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے وہاں جانے کی اور اگر وہ ہمیں بلانا نہیں چاہتے تو ہمیں بھی اس طرح ظاہر نہیں کرنا چاہیے کہ ہم بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے مرے جا رہے ہیں ۔
عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں پاکستانی فنکاروں کو اپنی ایک الگ پہچان اور مقام بنانا چاہیے ۔