• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کیخلاف کارروائی، وزیرِاعلیٰ سندھ کا وفاق کو خط

وزیرِ اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط  


سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائیوں پر وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے۔

وفاق کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان اطلاعات تک رسائی اور اظہارِ رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، یہ بات افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی وی چینلزکی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلافِ آئین ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ میڈیا ہاؤسزکے خلاف کارروائی سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اس دردمندی سے ہمارے عزائم کو تقویت ملتی ہے، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے قبل حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھ چکے ہیں۔

اس خط میں چوہدری شجاعت حسین نے وفاقی حکومت کو میڈیا سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین