• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا ’کے الیکٹرک ‘کا لائسنس منسوخی کا مطالبہ


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے’کے الیکٹرک‘ کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شارع فیصل پر نرسری کے مقام پرطویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خاتمے کے لیے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کے دوران جیو نیوز سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ’کے الیکٹرک کو آزماچکے ہیں، اب اس کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال سے ایک ادارہ نجی تحویل میں ہے، کےالیکٹرک 11 برس سے ابراج گروپ کے پاس ہے، جو سسٹم میں بہتری لانے میں ناکام رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ابراج گروپ نے شہر میں بجلی کے نظام میں بہتری اور پیداوار بڑھانے پر انویسٹمنٹ نہیں کی بلکہ اوور بلنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی، یہ لوڈمینجمنٹ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جب بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو حکومت انہیں گیس اور فرنس آئل فراہم کرتی ہے جبکہ کراچی کے لوگوں کو کچھ نہیں ملتا۔

انہوں نےکہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں ڈرامہ کیا گیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، یہ کیا مذاق ہے؟ عمران خان نے بھی کراچی دشمن فیصلہ کیا فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے اضافہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’رویہ درست نہ ہوا تو ’کے الیکٹرک‘ تحویل میں لے سکتے ہیں،

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ایک ادارہ ڈلیور نہیں کررہا ہے اور اسے صرف اس لیے نوازا جارہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے دوست کی کمپنی ہے، جس نے آپ کی الیکشن کمپین چلائی ہے، تو کیا اس لیے آپ کراچی کے عوام کے ساتھ دشمنی کریں گے؟

تازہ ترین