بھارتی ورسٹائل اداکارہ ریکھا نے بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عالمگیر وبا کورونا وائرس بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے ساتھ ہی شوبز کے ستارے بھی اس کی لپیٹ میں آتے جارہے ہیں۔
ایک روز قبل ہی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ان افراد کو ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں درخواست کی تھی کہ جو لوگ گزشتہ دس دن کے دوران ان کے قریب رہے ہیں وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ریکھا نے بھی خود کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریکھا کے اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کے بنگلے کے سیکیورٹی گارڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔