• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع نے بالی ووڈ کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھادیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے ایوارڈ شو کے دہرے معیار سے پردہ اٹھا دیا۔

عدنان سمیع نے انکشاف کیا کہ انہیں ایوارڈ شو میں بلامعاوضہ پرفارمنس کے عوض ایوارڈ کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایوارڈ شو کسی کو سراہنے یا کسی فلم کی پزیرائی کے لیے نہیں منعقد کئے جاتے بلکہ ان ایوارڈ شو کو ’مذاکرات‘ کا نام دے دیا جانا چاہیئے۔


سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان سمیع نے لکھا کہ میں نے ایسے ایوارڈ کی پیشکش رد کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ خریدوں گا نہیں، میری عزت، وقار اور نفس میرے ساتھ میری قبر تک جائے گا۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بالی ووڈ سے وابستہ کسی فرد نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایسا واقعہ بیان کیا ہو، ابھے دیول نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ ایوارڈ شو میں 2011 کی زویا اختر کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں انہیں اور فرحان اختر کو لیڈ رول سے ہٹا کر سپورٹنگ ایکٹر کا درجہ دیا گیا تھا، تاکہ یہ مقام ریتک روشن اور کترینہ کیف کو دیا جاسکے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں  2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ پر ایوارڈ کیٹیگری درست نامزد نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سےبحث ہورہی ہے۔

تازہ ترین