• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ احتیاط اور سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عیدالضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی۔

لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں مولانا عبدالخبیر آزاد نے نمازِ عید پڑھائی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عوام نے احتیاطی تدابیر سے کام لیتے ہوئے ماسک پہن کر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی۔

کوئٹہ:

 کوئٹہ میں جامع مساجد اور عیدگاہوں و کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے، کوئٹہ میں 180سے زائد مقامات پرعیدالاضحیٰ کی نمازادا کی گئی۔

نمازِ عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پرمنعقد ہوا، مرکزی خطیب مولانا انورالحق حقانی نےمرکزی عیدگاہ میں نمازعید کی امامت کرائی۔

کوئٹہ میں نماز عید کےموقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ رہی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے1500 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

کراچی:

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ہے، نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نوشہرہ:

نوشہرہ میں مرکزی عید گاہ ماناخیل میں نماز عید ادا کردی گئی، نماز عید کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

فیصل آباد:

فیصل آباد میں جامع مدنی مسجد سمن آباد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے بھی جامع مدنی مسجد میں نمازعید ادا کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید کی نماز گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی۔

لاہور:

گورنر ہاؤس لاہور میں بھی عید کی نماز ادا کر دی گئی، گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں نماز ادا کی، نماز کے اجتماع میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں اپنی رہائشگاہ پر نماز عید ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی، حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مینار پاکستان گراونڈ میں نماز عید پڑھائی۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عید نماز درگاہ حضرت موسی پاک شہید پر ادا کی۔

سینیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے نماز عید ملتان کی شاہی عیدگاہ میں ادا کی۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، شہر کے اکثر مقامات پرعید نماز میں کورونا ایس او پیز نظر انداز کئے گئے،  اکثر نمازیوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے، ہاتھ بھی سینیٹائز نہیں کئے گئے،  لوگ نماز عید کے بعد ایک دوسرے کے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔

چمن:

شمالی بلوچستان کے اضلاع میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے، چمن میں 150سے زائد مقامات پر نماز عید ادا کردی گئی۔

خضدار:

وسطی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 300 سے زائد مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

کمالیہ میں 150سے زائد مقامات پر نماز عید ادا کر دی گئی، باغ، آزاد کشمیر میں نماز عید ادا کردی گئی، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، حافظ آباد میں 950 مقامات پر عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

ہنگواور ضلع اورکزئی کےمختلف علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی، میانوالی میں شہر کی مرکزی عید گاہ جامعہ اکبریہ بلوخیل روڈ میں نماز عید ادا کردی گئی۔

گجرات:

ضلع بھر کے 150 سےزائدمقامات پرنمازعیدادا کردی گئی، نماز عید کے عیدگاہوں، مساجد اور دیگر مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئے۔

دادو:

ضلع بھر میں عید گاہوں، مساجد اورامام بارگاہوں میں نماز عید کےاجتماعات منعقد کئے گئے، عید نماز کے موقع پر ملکی ترقی وسلامتی اور کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاڑکانہ:

ضلع بھرکے 88 مقامات پرنماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جناح باغ اور شیخ زیدکالونی جامع مسجد سمیت مختلف مقامات پرنماز عید اداکر دی گئی۔

شکارپور:

ضلع بھرمیں 100 سے زائد مقامات پرعید الاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے، عید کے بڑے اجتماعات شاہی باغ، جامع مسجد لکھی در اور عید گاہ میں ہوئے۔

حب میں 100سےزائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے، ڈی جی خان میں مرکزی عیدگاہ سمیت ضلع بھر میں 360 مقامات پر عید نماز کے اجتماعات ہوئے۔

خانیوال:

ضلع بھر کی 461 مساجد اور51 امام بارگاہوں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، نارووال میں نماز عیدالاضحی 50 مقامات پر ادا کی گئی۔

تازہ ترین