• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ اور ترک اسپیکر میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آیا صوفیہ کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے پر ترک حکومت اورقیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیلیفونک رابطے کے دوران اہم امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان، ترکی تعلقات، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے، امن، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے، تنازعات کا ڈائیلاگ اور پرامن حل ترقی کے عمل کو آگے لے جانے میں مددگارثابت ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے، کورونا وائرس نے نئے چیلنجز پیدا کردیے ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی و خوشحالی کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین