• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا غیرشیڈول سیریز کی پلاننگ ترک کرنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیرشیڈول سیریز کی پلاننگ ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے وسط تک قومی ٹیم کی کوئی انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی کپ ملتوی ہوچکے، دورہ جنوبی افریقا کا بھی امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی خالی ہفتوں میں قومی ٹیم کے لیے کوئی غیرشیڈول سیریز کا پلان نہیں بنا رہا۔ فوکس زمبابوے ٹیم کی میزبانی اور پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز پر ہے۔

پی سی بی کی ترجیحات میں آئندہ برس کے اوائل میں جنوبی افریقا کی میزبانی پر توجہ شامل ہے۔

پی سی بی ان سیریز اور پی ایس ایل میچز کے لیے بائیو سیکور ماحول کا پلان کر رہا ہے۔

تازہ ترین