آپ آف لائن ہیں
جمعرات14؍ جمادی الثانی 1442ھ28؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عجمان میں سبزی مارکیٹ کی آگ 3 گھنٹے بعد بجھادی گئی

عجمان میں سبزی مارکیٹ کی آگ 3 گھنٹے بعد بجھادی گئی


متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی مارکیٹ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ آگ چند ہی لمحوں میں تیزی سے پھیل گئی تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

زرائع کے مطابق دبئی اور شارجہ سے فائرفائٹرز بلاکر آگ پر قابو پایا گیا، حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عجمان کی مارکیٹ میں لگی آگ نے تقریبا تمام اشیاء کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے، البتہ کورونا کے باعث مارکیٹ 4 ماہ سے بند پڑی تھی کوئی شخص اس میں موجود نہیں تھا اس لیے کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پلاسٹک کا سامان بڑی تعداد میں موجود تھا اس لئے آگ زیادہ بھڑکی اور قابو پانے میں وقت لگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید