• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، 20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ، 20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق رشید رضوی سینٹر فار کنسٹی ٹیوشن ہیومن رائٹس کی دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ جو اسکول فیس میں 20فیصد رعایت نہ دیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے ہدایت کی کہ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں اور شکایات پر ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں، 20فیصد رعایت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

تازہ ترین