آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میڈیکل کالج اور کمپلیکس میں بھرتیاں روکنے کے احکامات

پشاور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے نوشہرہ میڈیکل کالج اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں تمام بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کر دیئے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے ایم ٹی آئی نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، ڈائریکٹر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق 24جنوری اور 29اپریل کے جاری اعلامیوں کی روشنی میں دوسرے احکامات تک بھرتیوں پر پابندی ہے لیکن چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے مجاز حکام سے اجازت لئے بغیر نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین کی آسامی مشتہر کر دی ہے لہٰذا تمام قسم بھرتیوں کا عمل روک دیا جائے اگر بھرتی کی ضرورت ہے تو اس کے لئے مجاز حکام سے معقول وجہ کے ساتھ اجازت لی جائے۔

پشاور سے مزید