• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے جشن کے سلسلے کا آغاز جرمن دارالحکومت برلن میں واقع سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب سے کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر فیصل نے ایمبیسی عمارت کے سامنے قومی ترانے کے دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں تمام شرکا کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب دنیا بھر کی کاروباری صنعت اور تجارت کے نئے طریقہ کار سامنے آ رہے ہیں لہذا پاکستان اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ 

سفیر پاکستان کے بقول، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی نے یہ ثابت کر دیا کہ وبا کے دوران کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ قوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور بل گیٹس پاکستان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تعریف کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر فیصل نے اپنے خطاب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لیے ان کے ساتھ ہمیشہ ثابت قدم کھڑے رہیں گے اور حکومت پاکستان اس موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سفیر پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے روابط کی روشنی میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا جرمنی سے ایک منفرد تعلق ہے اور وہ اس رابطے کو مزید نمایاں کرنے میں ہرممکن کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پرچم کشائی کی تقریب میں چودہ اگست کا خصوصی کیٹ کاٹا گیا۔ 

جرمنی میں تعینات پاکستان کی بری، بحریہ اور فضائیہ فورسز کے اتاچی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

74ویں جشن آزادی کے موقعے پر صدر پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس مرتبہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام محدود پیمانے پر کیا گیا ہے لیکن دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے یہاں شرکت کر کے وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کے جذبے کا اظہار کیا۔

تازہ ترین