• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے معاملات دیکھنے کیلئےخود نکلوں گا: بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود نکلوں گا اور چیک کروں گا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے کمیٹی بنا دی۔

کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن کے بعد ہو گا جس کے دوران متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دورانِ اجلاس شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے پلاننگ کرنے اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم دیا۔

انہوں نے گداگری کے سدباب، میٹرو برج اور انڈر پاسز کے قریب موجود منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔

اجلاس کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار نیب کے سامنے پیش

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ اور گرافٹی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسٹریٹ لائٹوں کو بحال کیا جائے گا اور آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ جلو بٹر فلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کیلئے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ تیار کیے جائیں۔

تازہ ترین