• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولز کھولنے کے بعد آنکھیں بند نہیں کریں گے: شوکت یوسف زئی

خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ اسکولز کھولنے کے بعد آنکھیں بند نہیں کریں گے، نگرانی کریں گے۔

یہ بات صوبائی وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہو گا، اسکولوں میں بیمار بچوں کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو گروپس میں بانٹا جائے گا تاکہ کلاسز میں رش نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبہ شروع نہ ہوسکا، شوکت یوسفزئی

انہوں نے مزید کہا کہ کلاس میں بچے زیادہ ہوں اور جگہ کم ہو تو کورونا کی وباء پھیلنے کا خطرہ ہو گا۔

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایس او پیز دیکھ سکیں۔

تازہ ترین