جرائم پر ہمیں ہوتا ہے افسوس
مگر حیرت کہاں ہوتی ہے اب کچھ
جہاں ہر کام میں چلتا ہو پیسہ
وہاں ہر حال میں چلتا ہے سب کچھ
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ہو رہی تھیں، انہیں ختم کروادیا ہے۔
دھماکے میں شہید شخص کا بیٹا ، کرک کے دور افتادہ علاقے کی لڑکی سمیت، کئی طلبا کی لیپ ٹاپ اسکیم سے زندگی بدل گئی، طلبا نے کہا کہ راستہ آسان اور خواب پورے کرنے میں مدد ملی۔
بھارت میں پولیس انسپکٹر کو ’مجھ سے محبت کرو ورنہ میں خود کشی کرلوں گی‘ کی دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا اور ڈرامہ چھوڑیں، عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔
خدمات کی بیرونی تجارتی 18 کروڑ ڈالر خسارے میں رہی۔ اور آمدن کا خسارہ 74 کروڑ ڈالر رہا۔ تین خساروں کا مجموعہ 3 ارب 33 کروڑ ڈالر رہا جو اکتوبر سے سوا چودہ فیصد کم ہے۔
گھوٹکی میں مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
معروف ہالی ووڈ ہدایت کار جیمز کیمرون نے ایس ایس راجہ مولی کی ایک فلم کے چند مناظر فلمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا، جو افغان شہری ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اتوار کو ہونے والے حملے کے ملزمان کے دورۂ فلپائن سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔
خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی، قوم کی دعاؤں سے جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دلائی، بھارت یہ شکست کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو 19 نومبر کو اغوا کیا گیا، چار دن بعد سر پر پتھر مار کر قتل کرکے لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی۔
یورپی پارلیمنٹ نے 2027ء کے آخر تک روس سے گیس کی درآمدات پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار اور ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو دورۂ بھارت کے دوران 11 کروڑ مالیت کی گھڑی تحفے میں مل گئی۔