• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی، انتظامات مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 21 ستمبر پیر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، کراچی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر فیاض عباسی، ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، کمشنر کراچی انسداد پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل میمن، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، روٹری اور بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائونڈیشن کے نمائندے، محکمہ صحت اورپولیس کے افسران اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں کمشنر کراچی کو انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مانٹرنگ نظا کو موثر بنایا جائےگا، اجلاس کو بتایا گیا کہ بائیس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لئے چھ ہزار پولیو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں کورونا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا سے بچائو کے لئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزز کا استعمال لازمی ہوگا، کمشنر نے کہا کہ حساس یونین کونسلوں میں مہم کے بعد بھی وائرس کے خاتمہ اور پولیو پلانے کا ہدف حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں، انھوں نے کہا کہ وہ خود ان علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے، کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین