• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس کاؤنٹی کی آگ سب سے بڑی قرار


کیلی فورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ 12 ہزار ایکڑ کےر قبے تک پھیل گئی،Bobcat Fire کو کاؤنٹی کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگی آگ پر اب تک 17 فیصد قابوپایا جاسکا ہے، دھویں کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ کی لپیٹ میں آنے والے قریبی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء بھی کرایا گیا ہے۔

کیلی فورنیا میں اس وقت19 ہزارکے قریب فائر فائٹرز 27 بڑی جنگلات کی آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ میں 26 اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین