• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کی جانب سے اسناد کی سست رفتار تصدیق ،امیدواروں کو مشکلات

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسناد کی تصدیق کا عمل گزشتہ کئی روز سے متاثر ہے جس کی وجہ سے اسناد کی تصدیق کرنے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے کراچی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کمیشن کا عملہ اس بارے میں بات کرنے پر تیار نہیں ایک امیدوار نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ دو روز سے وہ آن لائن تصدیق کرنے کی کوشش کررہا ہے اس فوری اسناد تصدیق کرانی تھی تاہم ڈگری کی تصدیق کا لنک ہی ڈاون مل رہا ہے جب اس نے متلقہ افسران سے رابطے کی کوشش کی تو انھوں نے جواب نہیں دیا۔ جنگ نے چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری سے رابطہ کی کو شش کی تو پتہ چلا کہ وہ امریکا گئے ہوئے ہیں اور اس وقت کوئی چیرمین ایچ ای سی موجود نہیں ہے جب کہ قائم مقائم ای ڈی ڈاکٹر فتح مری کو کیاری یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کی جاچکا ہے۔ کراچی کے ریجنل ڈائریکٹریٹ میں 19 گریڈ کی پوسٹ پر سفارشی بنیادوں پر تعینات 18 گریڈ کے قائم مقام ریجنل ڈائریکٹر حاکم علی تالپور نے ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے مشکلات اور لنک ڈاون سے متعلق سوال پر تؓبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین