• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف ویلفیئر ونگ کا نظریاتی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر ) انصاف ویلفیئر ونگ نے رکنیت سازی کرنے اور نظریاتی کارکنوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے انصاف ونگ تحصیل پشتخرہ کا اجلاس گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صدر ماجد خلیل پشتخرہ ، جنرل سیکرٹری وقار خان شیخان اور دیگر کیبنٹ ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ماجد خلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ویلفیئر ونگ کے ذریعے نظریاتی ورکرز کو اپنے ساتھ لے کر نچلی سطح پر تنظیمیں بنائیں گے تحریک انصاف دیگر طبقات کی طرح مزدوروں کی بھی نمائندگی کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا تمام مزدوروں کو احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے تاہم انصاف لیبر ونگ کو مزید فعال کرکے صوبہ بھر کے مزدور طبقے کو اس میں شامل کریں گے ۔
تازہ ترین