• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز میں بتدریج اضافہ

کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس  کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، آئی بی اے، جامعہ کراچی کے بعد کراچی کے معروف نجی اسکول کے پبلک ریلیشن افسر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد یونیورسٹی کالج اور اسکولوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


شہر قائد کے معروف نجی اسکول کے پبلک ریلیشن افسر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے، پبلک ریلیشن افسر امداد شاہ نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

اس سے قبل آئی بی اے میں ایک طالبعلم، جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں 2 طالبات میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تازہ ترین