کراچی میں گذشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گروہ میں شامل افراد کی تعداد چار ہے، ان کے پاس واردات کے لیے ایس ایم جی ہوتی ہے۔
گینگ 2018 میں شارع فیصل، ڈیفنس اور کورنگی میں وارداتیں کرچکا ہے، اس گینگ کی نشاندہی جیو نیوز نے 2018 ہی میں کی، ملزمان قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے حلیے میں ہوتےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان منی ایکسچینج سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹتے ہیں، ملزمان کے پاس واردات کے لیے ایس ایم جی ہوتی ہے۔
اس گینگ نے 2018 میں شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی اور جھیل پارک میں وارداتیں کیں، جبکہ ملزمان نے تمام وارداتیں منی ایکسچینج سے رقم نکلوانے والوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروہ میں شامل ملزمان کی تعداد چار ہے، اس گینگ کے بارے میں جیو نیوز نے 2 سال قبل خبر نشر کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مسلح ملزمان سے پولیس کا مقابلہ ہوا، جس کے دوران گلستانِ جوہر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گئے، جبکہ چاروں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گلستانِ جوہر میں سمامہ شاپنگ مال کے قریب مشتبہ گاڑی روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر موقع پر ہی شہید بحق ہو گئے۔