• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول میں درخت سے ٹکر کے باعث6 سالہ بچی ہلاک

لندن (پی اے) گوس فورتھ پارک فرسٹ اسکول میں درخت سے ٹکر کے باعث ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ اس کی عمر6سال تھی اور وہ اسکول میں ایک گرے ہوئے درخت سے ٹکراگئی، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسی۔ نارتھمبریا پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹو کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ہیڈ ٹیچر لینی لیمب نے کہا ہے کہ پوری اسکول کمیونٹی صدمے سے دوچار ہے، ہماری دعائیں بچی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ واقعہ سے اسٹاف اور طلبہ صدمے سے تباہ ہوگئے ہیں اور انہیں اضافی سپورٹ دی جارہی ہے۔ 
تازہ ترین