• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا،غیر قانونی تعمیرات،بائی لاز سے متصادم عمارات کو سیل کیا جائے اور منظور شدہ نقشوں سے برعکس تعمیرات کرنے والوں کے این او سی معطل کریں۔پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں بلڈنگ انسپکٹرز کی نالائقی ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایم ڈی اے، پھاٹا اپنی حدود میں فوری کارروائی کریں۔ گوگل میپ سے تمام ایریا کی ٹیگنگ کی جائے گی، غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا اور اس خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ کمرشل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام ادارے ملکر کام کریں اور متصادم لاز کے بارے بھی لائحہ عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت کے تحت لاز میں ترامیم نہ کرنے کی وجہ سے شہر کا حلیہ بگڑ گیا ہے۔ غیر ضروری اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں نے بھی شہریوں کے حسن کو ماند کردیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک,، چیف ٹریفک افسر ہما نصیب،ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری انور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی اور دیگر افسران و کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔
تازہ ترین