• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ بانو کا دلیپ کمار کے آبائی گھر کو محفوظ بنانے پر نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)برصغیر کے لیجنڈ اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے پاکستانی حکومت کی جانب سے پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کو محفوظ بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع دلیپ کمار اور بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان کے آبائی گھروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاریخی اہمیت کے حامل دونوں گھرانتہائی مخدوش حالت میں ہیں اور ان کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور انہیں خریدکر دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائےگا۔سابق بولی وڈ اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو کاکہنا تھا کہ ʼہر مرتبہ ایسی خبرسن کر ان کا دل خوشی سے لبریز ہوجاتا ہے جب یہ خبر آتی ہے کہ پاکستانی حکومت یوسف صاحب کے آبائی گھر کو محفوظ بنانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ʼمیری خواہش ہےکہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش کامیاب ہو اور مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ یہ خواب سچ ثابت ہوگا۔سائرہ بانو نے بتایا کہ آخری مرتبہ جب دلیپ کمار پاکستان گئے تھے تو انہوں نے اپنے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا تھا جہاں جا کر وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین