• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں کیلئے معاوضہ

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 26 جون 2020 کو ہونے والا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے لواحقین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے امدادی رقوم اور معاوضہ کی منظوری کی گئی ہے۔

حملے میں اسٹاک ایکسچینج میں تین پولیس اہلکار سعید، شہباز اور امتیاز شہید ہوئے۔ اسٹاک ایکسچینج پر تعینات پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ محمد افتخار، خدا بخش اور حسن علی بھی دہشگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔


شہید ہونے والوں کیلئے صوبائی کابینہ نے 5 ملین روپے معاوضہ منظور کرلیا ہے۔ شہید ہونے والوں کے خاندان کے کسی ایک فرد کو نوکری دینے کی بھی منظوری کی گئی ہے۔

سندھ کابینہ نے شہید ہونے والوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دیدی۔

جن پولیس اہلکاروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا ان کیلئے بھی 5 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے انعام کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین