• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 156 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 13 ہزار 233 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 76 لاکھ 90 ہزار 110 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 995 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 51 لاکھ 74 ہزار 813 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 10 ہزار 797 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 6 ہزار 729 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 46 ہزار 411 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 206 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 46 لاکھ 49 ہزار 521 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 97 ہزار 541 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 29 ہزار 474 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 43 ہزار 10 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 80 ہزار 317 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 722 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 76 ہزار 286 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 25 ہزار 828 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 24 ہزار 42 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 396 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ11 ہزار 768 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 614 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 58 ہزار 172 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 77 ہزار 163 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 38 ہزار 163 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 16 ہزار 519 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 36 ہزار 609 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 667 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 72 ہزار 572 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 739 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 187 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 403 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 903 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 467 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 881 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین