• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے، NCOC


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے 747 کیسز میں سے 365 صرف کراچی کے ہیں۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کےمعاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافد کیا جائے۔

سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کی بریفنگ میں بتایا کہ شہری انتظامیہ کراچی کی صورتِ حال مانیٹر کر رہی ہے۔


این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات 6 ہزار 479 ہو گئیں۔

این سی او سی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے، جبکہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیئے گئے۔

تازہ ترین