• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ WHO نے پاکستان کی دوبارہ تعریف کردی


عالمی اداۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف مؤثر اقدامات پر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

عالمی اداۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا برطانوی آن لائن اخبار میں کالم شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیو کے انفرا اسٹرکچر کو استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والے تربیت یافتہ عملے کو نگرانی، سراغ لگانے اور دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا گیا۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی اس حکمتِ عملی سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوا، جیسے جیسے پاکستان مستحکم ہوتا جا رہا ہے وہاں کی معیشت بھی اب ایک بار پھر بہتر ہو رہی ہے۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ردِ عمل سے سبق ملتا ہے کہ معیشت بچانے اور وائرس کو قابو کرنے میں سے ایک کو منتخب نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی اداۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے اور معیشت بچانے کا معاملہ ایک ساتھ لے کر چلنا ہے۔

تازہ ترین