• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف منی لانڈرنگ کا جواب نہ دینے پر گرفتار ہوئے، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان سے یوٹرن لے لیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز گل نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے میاں منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا جواب نہ دینے پر گرفتار ہوئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے دھرلیے گئے ہیں، ان کے ملازموں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمد ہوئے، جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا، اس لیے گرفتار ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کے ماہر خود کو نیلسن مینڈیلا سمجھتے ہیں، جعلی شیر احتساب سے بھاگنے کی لاحاصل کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق آپ کا جعلی پراپیگنڈا عوام ردکرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے خود ہی گرفتاری دی ہے، انہوں نے ماضی کی طرح اس بار بھی ڈبل گیم کھیلا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ شہباز شریف نے درخواست ضمانت خود واپس لی، اس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے خود ہی گرفتاری دی، یعنی انقلاب کی قیادت سے بھاگنے کے لیے ملی بھگت ہوئی ہے۔

تازہ ترین