• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف جِلد کیلئے لہسن کا استعمال کیسے کیا جائے؟

سپر فوڈ میں شمار کیے جانے والے ہرے مسالے لہسن کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، لہسن کے نہار منہ استعمال سے نا صرف وزن میں کمی، کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے بلکہ جِلدی امراض سے بھی نجات ملتی ہے۔

پیٹ کی چربی گھلانے اور وزن کم کرنے کے لیے نہار منہ لہسن کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے بے شمار فوائد مجموعی صحت پر مرتب ہوتے ہیں، جن افراد کو ایکنی، کیل مہاسے اور وائٹ، بلیک ہیڈز کی شکایت ہو نہار منہ لہسن کا استعمال اُن افراد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ لہسن کھانے کے جِلد سمیت دیگر کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں ؟

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

نہار منہ لہسن کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وائرل فلو، بخار، کھانسی سمیت موسمی انفیکشن کا علاج ممکن ہوتا ہے، لہسن مٹی کے سبب ہونے والی الرجی میں مفید ہے ۔

نظام ہاضمہ کی کارکردگی بڑھاتا ہے

لہسن کے استعمال سے نظام ہاضمہ اور آنتوں سے متعلق شکایات میں افاقہ ہوتا ہے، میٹابالزم بہتر ہوتا ہے، قبض سے نجات ملتی ہے ۔

قوت برداشت میں اضافہ

لہسن کے نہار منہ روزانہ استعمال سے قوت برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ورزش کے عادی افراد کے لیے لہسن کا استعمال نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے، لہسن کے باقاعدگی سے استعمال سے طے کردہ ورزش کے دورانیے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملتی ہے۔

دل اور جگر کی بیماریوں میں آرام

لہسن قدرتی طور پر اینٹی سیپٹک غذا ہے، اس کے استعمال سے انسانی جسم قدرتی طور پر اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے اور کینسر جیسی جان لیوا بیماری کے خدشات میں کمی لاتا ہے ۔


لہسن کے استعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے جس کے سبب شریانوں میں اضافی چربی کا صفایا ہوتا، لہسن خون میں کولیسٹرول لیول کی سطح متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے اور خون کو صاف بناتا ہے جس کے نتیجے میں جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔

صاف شفاف جِلد کا ضامن

داغ دھبوں، ایکنی، کیل مہاسوں سے پاک جِلد کے لیے 3 مہینے لگاتار بغیر کسی ناغے کے لہسن کا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں، اس کے حیرت انگیز نتائج سے آپ کو متاثر کر دیں گے ۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

لہسن کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، لہسن کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال سے طویل عمری میں ہڈیوں کی بیماری ’آسٹیو پراسیس ‘ کے خدشات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

تازہ ترین