• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔فور منصوبے کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لے لی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کے۔فور منصوبے کو مکمل کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لے لی ہے۔

اسد عمر کی زیرصدارت کراچی میں پانی فراہمی کے منصوبے کے۔فور پر اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین واپڈا سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر منصوبہ بندی نے واپڈا کو کم سے کم وقت میں کے۔فور مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسد عمر نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے پر جلد عمل درآمد کیلئے واضح ڈیڈلائن کیساتھ ایکشن پلان تیار کیا جائے۔


وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق گریٹر کراچی واٹر سپلائی کے۔فور ایکنک سے منظور کیا گیا منصوبہ ہے، منصوبے کے پہلے فیز کے تحت کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی فراہم ہونا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے۔

تازہ ترین