سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیلِ صفائی رضا ربانی کی جانب سے التواء کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔
عدالتِ عظمیٰ نے خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی ہے۔
دورانِ سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیس میں ایک وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست کی گئی ہے۔
جس پر فاروق نائیک نے کہا کہ مجھے کوئی انکار نہیں، جب چاہیں سماعت رکھ لیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ملتوی کر دی۔