• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 331 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 55 ہزار 286 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 78 لاکھ 54 ہزار 523 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 67 ہزار 829 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ 72 ہزار 522 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 849 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77 لاکھ 24 ہزار 207 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 71 ہزار 857 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 508 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 49 لاکھ 36 ہزار 501 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 4 ہزار 591 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 57 ہزار 131 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 47 ہزار 571 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 70 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 865 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار 619 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 17 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 808 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 486 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 65 ہزار 631 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 914 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 32 ہزار 929 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 21 ہزار 827 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 24 ہزار 468 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 348 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 94 ہزار 608 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 17 ہزار 103 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 83 ہزار 242 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 923 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 243 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 489 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 672 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 535 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 528 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 499 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 1 ہزار 288 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین