• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، بائیڈن


ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس  ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے 20 دن گھر پر رہنا ضروری ہے۔


دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔

تازہ ترین