• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹیوں کے نام ECL میں ڈالنے کا فیصلہ


وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے متعلق ایک اور فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے شہباز شریف کیس سے متعلق 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کی بذریعہ سرکولیشن منظوری دی ہے۔


شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کے علاوہ شہباز شریف سے لین دین رکھنے والے دیگر 7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا جا چکا ہے۔

تازہ ترین