• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی محل میں گھٹن تھی، بولنے پر قصداً خاموش کروایا گیا، میگھن مارکل

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن اور ملکہ الزبیتھ کے پوتے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی محل کے اندر گھٹن سی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے سے قبل بکنگھم پیلس میں کس طرح ان کی آواز کو دبا دیا گیا۔ 


ایک امریکی میڈیا ادارے فارچون سے اپنی رہائش گاہ مونٹی سیٹو سانتا باربرا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھن کا کہنا تھا کہ جب ان کی شہزادہ ہیری سے 2018 میں شادی ہوئی تو انھیں محل میں قصداً خاموش کروادیا گیا، حالانکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا مختلف معاملات پر بولنا کتنا اہم تھا لیکن انھیں اس کی اجازت نہ تھی۔ 

میگھن نے انٹرویو کے دوران لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آواز ضرور اٹھایا کریں، حالانکہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے وہ خود ایسا نہ کرسکیں۔

فارچون کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ایما ہنکلف کے ایک سوال پر میگھن نے کہا کہ آپ کی آواز اور گفتگو اہم ہوتی ہے اور اس کا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ اس کا استعمال نہ کرسکیں۔

تازہ ترین