• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر فطری اتحاد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے، کامران بنگش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسہ کے لیے حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا، غیر فطری اتحاد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی کامران بنگش نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہویت پسند پارٹی اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ جلوس ہر کسی کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن اپنا یہ شوق بھی پورا کرے ، وزیراعظم عمران خان کسی کو کوئی این آر او نہیں دینگے، اپوزیشن کے بنائے گئے قوانین پر ان کا احتساب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، تحریک انصاف نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023 ءکے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین