• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی ایم پی اے کی جانب سے مریم نواز کیلئے انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لیے کامونکی میں ایم پی اے اختر علی خان کی رہائش گاہ پر زبردست دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں انواع و اقسام کے کھانوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔

کامونکی میں مریم نواز کے لئے ایم پی اے اختر علی خان کی رہائش گاہ پر کھانےکی تیاریاں جاری ہیں، ن لیگ کی نائب صدر کھانا کھانے کے لئے ایم پی اے کے ڈیرہ پر رکیں گی۔


مریم نواز کے لئے مٹن، قورمہ، چائینیز رائس، چکن روسٹ، ملائی بوٹی، کباب اور نان شامل ہیں، جبکہ سویٹ ڈش میں زردہ اور فروٹ شامل ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ ہوئی ہیں۔

 مسلم لیگ نون کی ریلی رائیونڈ روڈ سے براستہ رنگ روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

رنگ روڈ سے ملحقہ اڈہ پلاٹ کو آنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اڈہ پلاٹ سے جاتی امراء جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہے۔

تازہ ترین