• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 95 لاکھ 93 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 9 ہزار 252 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 88 لاکھ 23 ہزار 534 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 71 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 61 ہزار 167 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 644 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 82 لاکھ 88 ہزار 278 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 69 ہزار 233 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 318 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 95 ہزار 401 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 13 ہزار 32 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 32 ہزار 680 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 53 ہزار 229 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 1 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 23 ہزار 723 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار 313 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 775 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 82 ہزار 723 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 25 ہزار 723 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 65 ہزار 609 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 616 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 354 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 648 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 62 ہزار 417 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 85 ہزار 704 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 41 ہزار 661 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر فرانس پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 303 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 8 لاکھ 34 ہزار 770 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 22 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 144 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 495 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 659 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 638 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 174 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 567 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین