• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو: بس تودے کی زد میں آگئی، 16 جاں بحق


اسکردو میں مسافر کوچ لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

اسکردو کے قریب گلگت اسکردو روڈ پر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے بعد بس کھائی میں جا گری، حادثہ تونگوس کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ جگہ پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 18 افراد سوار تھے۔


جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے آ رہی تھی۔

تازہ ترین