• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے مزار سے متعلق بڑے واضح قوانین موجود ہیں، ڈاکٹر شہبازگل


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قائداعظم کے مزار سے متعلق بڑے واضح قوانین موجود ہیں، یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، نہیں چاہتے کہ قانون کی عملداری ہو۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف سندھ پولیس نے ایف آئی آر درج اور گرفتاری کی ہے، سندھ پولیس، وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کے زیر اثر اور زیر کنٹرول میں ہے، مریم نواز ان سے کیوں نہیں پوچھتیں۔

شہباز گل نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں نہیں چاہتے کہ قانون کی عملداری ہو، سب کچھ واضح ہے ہمارے ہاں مزارات سے متعلق ضابطہ اخلاق موجود ہے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز کبھی خلائی مخلوق کی طرف چلی جاتی ہیں کبھی عمران خان دوبارہ یاد آجاتے ہیں، آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کرپشن بھی کرنی ہے اور قانون بھی توڑنے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اِن سے کوئی پوچھے کہ کیا آپ لوگوں کو کوئی سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین