• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز چوری شدہ رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے لگے

انٹرنیٹ کی دنیا کا ہیکنگ گروپ چوری شدہ رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے لگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈارک سائیڈ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز چرائے ہیں، لیکن اب وہ دنیا کو بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

ڈارک ویب پر اپنی پوسٹ میں ہیکنگ گینگ نے 10ہزار ڈالرز دو چیریٹیز کو بٹ کوائن ڈونیشن کی رسیدیں پوسٹ کی ہیں اس کے ساتھ ٹیکس ادا کیے جانے کی بھی رسید پوسٹ کی ہے۔


ان دو چیریٹیز میں سے ایک چلڈرن انٹرنیشنل نے ہیکرز کے ڈونیشن کو رکھنے سے انکار کردیا ہے۔ جب کہ دوسری چیریٹی واٹر پراجیکٹ نے ردعمل سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین