• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فجی میں قومی دن کے موقع پر تقریب، تائیوان، چینی سفارتکاروں میں جھگڑا

سووا(جنگ نیوز )فجی میں تائیوان کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تائیوان اور چینی سفارتکاروں میں جھگڑا ہوگیا اور دو اہلکار سر پر چوٹیں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔تائیوان نے کہا ہے کہ وہ چین کے ’غنڈے اہلکاروں‘ سے مرعوب نہیں ہو گا اور اپنے قومی دن کا جشن دنیا بھر میں منانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی دوسرے ممالک میں تعینات سفارتی اہلکاروں تک وسیع ہوگئی اور فجی میں تعینات سفارت کار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔بی بی سی کے مطابق تائیوان نے الزام عائد کیا کہ چین کے دو سفارت کاروں نے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر مداخلت کی۔دونوں فریقین نے کہا کہ تنازع کے دوران ان کے عہدیدار زخمی ہوئے اور فجی کی پولیس سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اور عالمی طاقتیں کشیدگی میں اضافے کے خدشے کا اظہار کر رہی ہیں اور تائیوان کا اتحادی امریکا بھی مداخلت کر سکتا ہے۔

تازہ ترین