• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم جاری

کوئٹہ(خ ن)تعلیمی اداروں میں بچوں کو غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کے تدارک اور اس حوالے سے سکولوں و انٹرکالجز کے منتظمین کی آگاہی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری رہی، اس سلسلے میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے محفوظ خوراک و حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق بروری روڈ ،جوائنٹ روڈ ، وحدت کالونی ، کلی شابو اور نواں کلی میں قائم سکولوں و انٹرکالجز کے سربراہان ، انتظامیہ وکینٹین مالکان کو آگاہی دی ،بی ایف اے حکام نے انہیں بچوں کی صحت کے لئے فائدہ مند کھانے پینے کی اشیاء بارے بتایا جبکہ مضر صحت اشیاء خوردونوش اور ان کے نقصانات کے حوالے سے بھی تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔ بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی پر مبنی ہدایات ناموں جن میں بچوں کے لئے مفید اور نقصان دہ کھانے پینے کی اشیاء کی باقاعدہ درجہ بندی کی گئی ہے کی کاپیاں و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب مضر صحت و ممنوعہ قرار دی گئیں مختلف مشروبات کی فہرست بھی متعلقہ حکام کو دی گئی،ساتھ ہی انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ بی ایف اے کی ایس او پیز و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بچوں کو اشیاءخوردونوش کی فراہمی اور کینٹین میں صفائی کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ بچوں کو بھی ناقص خوراک کے نقصانات بارے آگاہ کیا جائے ، بچوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ ناقص و غیر معیاری اجزاء سے تیار کردہ خوراک اور سکول و کالجز کے باہر ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کھانے سے وہ بیمار پڑ سکتے ہیں ۔علاوہ ازیں بی ایف اے حکام نے مذکورہ تعلیمی اداروں کی کینٹین کا بھی معائنہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات اور فروخت ہونے والی اشیاء چیک کیں۔
تازہ ترین