• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی لینڈ آرڈیننس پیش نہ کرنے پر سینیٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

آئی لینڈ آرڈیننس کے سینیٹ میں پیش نہ کئے جانے کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آرڈینس پیر کو اجلاس میں پیش کریں ورنہ پارلیمان کے استحقاق مجروع ہونے کامعاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آئی لینڈ آرڈیننس ایوان میں پیش کریں۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی لینڈ آرڈیننس کو سینیٹ کے سامنے پیش نہیں کیا جارہا۔ آئی لینڈ آرڈیننس کو پیر کو سینیٹ میں پیش کیا جائے، ورنہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کریں۔


رضا ربانی نےکہا کہ آرڈیننس 120 دن کے اندر پارلیمنٹ کے اندر پیش کرنا لازم ہے۔ آئی لینڈ آرڈیننس کو خفیہ رکھا گیا، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت کو اس پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی لینڈ آرڈیننس سے متعلق پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں آچکی ہے۔ عدالت آرڈیننس کے معاملے پر کام کر رہی ہے، لیکن صرف پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ آرڈیننس 120 دن مکمل ہونے سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔

تازہ ترین