• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے والا اب کوئی نہیں


کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 26ہزار  216 ہوگئی ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ شادی ہالز ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کسی میں بھی ایس او پیز پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے،کراچی میں کثیر المنزلہ بلڈنگز کی تعمیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ کراچی میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے والا اب کوئی نہیں ہے ، برطانوی دور کی 1700سے زائد قدیم عمارتوں میں سے500مخدوش ہوچکی ہیں ، برطانوی دور کی 50 عمارتیں منصوبہ بندی کے ساتھ گرادی گئی ہیں اور اب یہ صورتحال ہے کہ قدیم عمارتوں کی جگہ بلند وبالا ہر جگہ کثیر المنزلہ تجارتی و رہائشی عمارتیں بنائی جارہی ہیں اور بنادی گئی ہیں ۔ دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ کراچی کااولڈ سٹی ایریا ٹورازم کا بہت بڑ احب بن سکتا ہے ۔یہاں صورتحال یہ ہے کہ محکمہ ثقافت بھی بس رسمی کارروائی پر ہی اکتفا کرتا نظر آتا ہے ۔ پولیو دنیا کے بیشتر ممالک سے 99 فیصد تک ختم ہوچکا ہے تاہم پاکستان ،افغانستان اور نائیجیریا سے اس کو تاحال ختم نہیں کیا جاسکا ہے اور یہاں پولیو کے خلاف لڑائی جاری ہے ،پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا خواب کب حقیقت بنتا ہے اسکا سب کو انتظار ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن ہفتہ (آج) منایا جارہا ہے ، پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے آج بھی پولیو کا گڑھ ہیں ،پاکستان کو پویو فری کرنا ہے تو اس کے لئے مزید کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔۔ جیو نیوز مارننگ شو میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھا ، ماسک کا مسلسل استعمال نہ کیا تو کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے اور ملک مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جاسکتاہے۔

تازہ ترین