• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کابل میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے باہر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں دہشت گرد حملے میں کئی معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔


دفتر خارجہ نے کابل دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پرامن و مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین